2022 چین پاکستان میں سب سے بڑاسرمایہ کار ملک رہا

معاشی اور سیاسی بحرانوں کے باوجود پاکستان کا ہمہ وقت دوست چین گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے بڑا سرمایہ کار رہا


Express News December 31, 2022
معاشی اور سیاسی بحرانوں کے باوجود پاکستان کا ہمہ وقت دوست چین گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے بڑا سرمایہ کار رہا۔ فوٹو: فائل

رواں سال چین پاکستان میں سب سے بڑاغیرملکی سرما یہ کار رہا جب کہ چین نے مالی سال2022میں پاکستان میں 532 ملین ڈالرکی واحد بڑی سرمایہ کاری کی۔

گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ معاشی عدم استحکام کے درمیان پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران 52.1 فیصد کی کمی ہوئی، جو کہ صرف 348.3 ملین ڈالر رہی۔ اسی عرصہ جولائی تا نومبر کے دوران سب سے زیادہ ایف ڈی آئی چین سے آئی، جو کہ 102.5 ملین ڈالر تھی۔

معاشی اور سیاسی بحرانوں کے باوجود پاکستان کا ہمہ وقت دوست چین گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے بڑا سرمایہ کار رہا، کیونکہ اس نے اپنے جاری پاور، ٹیلی کام اور مالیاتی منصوبوں میں قابل ذکر سرمایہ کاری کی۔ امریکا نے سال کے دوران 250 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کی۔

2022 میں، چین اور پاکستان نے گرین، ڈیجیٹل اور ہیلتھ کوریڈور سمیت تین نئی راہداریوں کا اعلان کیا جو پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔ گرین کوریڈور میں زراعت، خوراک کی حفاظت اور سبز ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔