چاول کی برآمدات میں 321 فیصد کی کمی ریکارڈ

گزشتہ مالی سال 831.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا


APP December 31, 2022
گزشتہ مالی سال 831.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا (فوٹو:فائل)

ملک سے چاول کی برآمدات میں پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3.21 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

اعدادوشمارکے مطابق چاول کی برآمدات سے ملک کو805.25 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.21 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال 831.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

نومبرمیں چاول کی برآمدات کاحجم 168.84 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 106.05 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 239.35 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 2.760 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں