خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان

تمام اضلاع میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، سی این جی اسٹیشنز یکم سے 31 جنوری تک بند رہیں گے


احتشام بشیر December 31, 2022
(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا کی مقامی انتظامیہ نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی گیس پریشر میں کمی کے سبب تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز بند کرانے کے نوٹی فکیشنز جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا اطلاق یکم سے 31 جنوری 2023 تک ہوگا، یوں ایک ماہ تک صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔