شام میں نئی حزب اللہ کو قبول نہیں کریں گے اسرائیل

یوکرین جنگ میں استعمال ایرانی ہتھیاروں کی فروخت خطے پر اثرات مرتب کرے گی


این این آئی January 01, 2023
یوکرین جنگ میں استعمال ایرانی ہتھیاروں کی فروخت خطے پر اثرات مرتب کرے گی (فوٹو: فائل)

اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔

اسرائیلی فوج کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عودید بسیویک نے کہا ہے کہ شام میں فوج کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاری اور مسلسل فوجی کارروائی پورے خطے کو متاثر کرتی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے آنیوالے سال کیلیے اسرائیلی فوج کی فیلڈ توقعات پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جو کچھ پوسٹ کیا ہے اس کے مطابق یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والے ایرانی ہتھیاروں کی فروخت مغرب اور امریکا کے ایران اور پورے خطے پر اثرات مرتب کریگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کے امریکی فوج کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں