رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے


احتشام بشیر January 01, 2023
—فائل فوٹو

ایم این اے ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑ کر جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ناصر موسی زئی سے ملاقات کی اور جے یوآئی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر ناصر موسی زئی نے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی دعوت قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق ناصر موسی زئی آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں جے یوآئی میں شامل ہوں گے۔ ناصر موسی زئی نے کہا کہ سابق گورنر شاہ فرمان نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اختیار سابق گورنر شاہ فرمان کے پاس تھا، پارٹی میں ایسے حالات بن گئے تھے کہ چلنا مشکل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔