کراچی میں لٹنے والے شہریوں کے ساتھ ہماری ہمدردیاں ہیں سندھ ہائیکورٹ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کی درخواست بغیر نوٹس واپس


کورٹ رپورٹر January 02, 2023
کراچی میں اسٹریٹ کرائم روکنے کی درخواست بغیر نوٹس واپس

سندھ ہائیکورٹ نے اسٹریٹ کرائم روکنے کے لئے اقدامات سے متعلق نوٹس جاری کئے بغیر درخواستگزار کو درخواست واپس کردی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے اقدامات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار نے کہا کہ پولیس کی روٹین پیٹرولنگ نہ ہونے سے اسٹریٹ کرائم میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ آئی جی سندھ اور اعلی پولیس حکام کو پیٹرولنگ بڑھانے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ جو شہری لٹ رہے ہیں، ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ ہم اس طرح پولیس کو کیسے حکم نامہ جاری کرسکتے ہیں۔

درخواستگزار نے کہا کہ کل وزیر اعلیٰ کا پرنسپل سیکرٹری لٹ گیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کہ ہم کوئی بادشاہ ہیں جو حکم نامہ جاری کریں؟ ہم ضابطے کے مطابق کام کریں گے۔ ہم مانتے ہیں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین نے ریمارکس میں کہا کہ مگر آپ کو ضابطے کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے۔ آپ پہلے چیف سیکریٹری اور پولیس حکام کو درخواست دیں۔ وہ کارروائی نہ کریں تب ہم اس کیس کو دیکھیں گے۔

درخواستگزار نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے۔ کل وزیر اعلیٰ کو خاتون نے روک کر کہا اسے لوٹ لیا گیا، کسی نے کارروائی نہیں کی ۔ عدالت نے نوٹس جاری کیے بغیر درخواست گزار کو درخواست واپس کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں