130سے کم اسٹرائیک ریٹ والے انتخاب کیلیے زیرغور نہیں آئیں گے آفریدی

ہمیں نئے اْبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے مستقبل کو مدنظر رکھنا ہوگا، عبوری چیف سلیکٹر


Express News January 03, 2023
ہمیں نئے اْبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے مستقبل کو مدنظر رکھنا ہوگا، عبوری چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل

عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ 130 سے کم اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑی انتخاب کیلیے زیرغور نہیں آئیں گے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 130 اور 135 کے اسٹرائیک ریٹ سے کم والے کھلاڑی انتخاب کے لیے زیرغور نہیں آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں نئے اْبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے مستقبل کو مدنظر رکھنا ہوگا، پاکستان میں پچز کی ساخت میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے، اگر وہ تبدیل نہ کی گئیں تو انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی پچز پر کیا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔