بلدیاتی الیکشن شیڈول کے بعد ایڈمنسٹریٹر تعیناتی سے متعلق عبوری حکمنامہ جاری
10 جنوری کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کا ذاتی حیثیت میں آنا ضروری نہیں، سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے بعد ایڈمنسٹریٹرز تعیناتیوں سے متعلق درخواست پر عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ عدالتی حکم پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نجم احمد شاہ پیش ہوئے۔ سیکرٹری سروسز محمد سلیم راجپوت، چیف سیکرٹری کی جانب سے لیاقت علی ابڑو پیش ہوئے۔
حکم نامے کے مطابق الیکشن شیڈول کے بعد کی جانے والے تمام تبادلے واپس لے لیے گئے۔ نمائندہ الیکشن کمیشن نے تقرری، تبادلوں کی واپسی سے متعلق حقائق جاننے کے لیے وقت مانگا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے تمام تقرریاں، تبادلے واپس لینے کی یقین دہانی کروائی۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ 10 جنوری کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کا ذاتی حیثیت میں آنا ضروری نہیں۔