کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام ایئرپورٹس کیلیے نئے احکامات جاری
چین جانے والے مسافروں پر کورونا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی قرار، عملے کو فیس ماسک پہننے کی ہدایت
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹس کیلیے نئے احکامات جاری کردیے، جس کے تحت چین جانے والے مسافروں کے لیے منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سی اے اے حکام نے انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں تعینات تمام متعلقہ عملے کوفیس ماسک لازمی پہننے کی ہدایت جاری کردی جبکہ پاکستان سے چین کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے کے مطابق چین جانے والوں کے لئے پرواز سے 48 گھںٹے قبل کی کورونا منفی رپورٹ لازمی دکھانا ہوگی، 8 جنوری سے کورونا منفی رپورٹ پرہی مسافر کو بورڈنگ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلئیریشن کوڈ، گرین کوڈ منسوخ کر دیا گیا، انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں تمام عملہ فیس ماسک ضرور پہنے جبکہ انٹری پوائنٹس پر ڈس انفیکشن اور فیومیگیشن کے اقدامات اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے2 فیصد مسافروں کی کورونا اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔