ن لیگ نے سابقہ ادوار میں فلم انڈسٹری کیلیے کچھ نہیں کیا بہاربیگم

پاکستان میں فلم کواضافی کام سمجھا جاتا ہے مگر میرے نزدیک یہ تفریح کا ایسا ذریعہ ہے ، بہاربیگم


Umair Ali Anjum April 05, 2014
پاکستان میں فلم کواضافی کام سمجھا جاتا ہے مگر میرے نزدیک یہ تفریح کا ایسا ذریعہ ہے ، بہاربیگم فوٹو: فائل

ماضی کی معروف اداکارہ بہاربیگم نے کہاہے کہ (ن) لیگ نے اپنی پچھلی حکومتوں میں فلم انڈسٹری کے لیے کوئی کام نہیں کیا موجودہ دورحکومت میں ان سے امیدیں لگانابے کارہے ۔

ین بھارتی فلم انڈسٹری سے مقابلہ کرنے کی کوشش توکرتے ہیں مگریہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی سرکار فلم انڈسٹری پرخاص توجہ دیتی اور ہر سطح پر اسے سپورٹ کرتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے کراچی میں فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسویسی ایشن کی تقریب کے موقع پر'' ایکسپریس ''سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بہار بیگم کا کہنا تھاکہ پاکستان میں فلم کواضافی کام سمجھا جاتا ہے مگر میرے نزدیک یہ تفریح کا ایسا ذریعہ ہے جہاں عوام چندگھنٹوں کے لیے آکرسارے دکھ بھول جاتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ عوام لوڈشیڈنگ، غربت،بے روزگاری سے پریشان ہیں توہمیں ایسے ذرائع مہیا کرناہونگے جوعوام کا ذہن تبدیل کرسکیں ورنہ یہ ذہنی طورپرمفلوج ہوجائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں