منی لانڈرنگ کیس مونس الہیٰ اور راسخ الہیٰ کے نام ای سی ایل میں شامل

ای سی ایل میں مونس الہیٰ، راسخ الہیٰ، تحریم الہیٰ، زہرہ الہیٰ سمیت 9 افراد کے نام شامل ہیں


طالب فریدی January 10, 2023
فوٹو فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کے اہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بیٹوں کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز الہیٰ فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملے پر ایف ائی اے نے پرویز الہیٰ کے صاحبزادوں مونس الہیٰ اور راسخ الہی سمیت 9 افراد کے نام پیسنجر ایگزیکٹ لسٹ میں شامل کر ددیے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کو خط ارسال کردیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الہیٰ سمیت مذکورہ 9 افراد 30 دن تک ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

ایف آئی اے کی جانب سے بھیجی جانے والی فہرست میں سائرہ انور، ارم امین، تحریم الہیٰ، زہرہ الہیٰ، ارشد اقبال اور سنبل ریحان شامل ہیں جبکہ فہرست میں فرحان خان ،قیصر اقبال بھٹی کے نام بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں