راولپنڈی میں فائرنگ کے دو واقعات میں بائیکیا رائیڈر جاں بحق 1 زخمی
زخمی کی شناخت میجر فرحان کے نام سے ہوئی، جو پاک فوج میں ملازمت کرتے ہیں
راولپنڈی کے علاقے تھانہ مورگاہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاک فوج کا میجر زخمی جبکہ جی ٹی روڈ پر فائرنگ سے بائیکیا رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مورگاہ میں موٹر سائیکل سواروں نے تلخ کلامی پر گاڑی میں سوار شخص پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ اسپتال پہنچنے کے بعد زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی جو پاک فوج میں میجر ہیں۔
میجر فرحان مصطفیٰ کی عسکری 14 کے گیٹ کے قریب موٹرسائیکل سواروں سے اوور ٹیک کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد موٹرسائیکل سواروں نے کچھ فاصلے پر اُن کی گاڑی کو روک کر سامنے سے فائرنگ کی اور گولی اُن کے کاندھے میں لگی۔ پولیس نے واقعے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب موٹروے چوک ، جی ٹی روڈ راولپنڈی پر بائکیا رایئڈر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا، مقتول کی شناخت صدام شوکت کے نام سے ہوئی۔