2023ء عالمی شرح نمو میں نمایاں کمی آئیگی عالمی بینک

امریکا کی نمو پیشگوئیوں سے نمایاں حد تک کم 0.5 فیصد،چین کی 4.3 فیصد رہنے کا امکان


Monitoring Desk January 12, 2023
امریکا کی نمو پیشگوئیوں سے نمایاں حد تک کم 0.5 فیصد،چین کی 4.3 فیصد رہنے کا امکان (فوٹو فائل)

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت کو کساد بازاری کا سامنا ہوسکتا ہے جب کہ 2023 میں معاشی شرح نمو میں نمایاں کمی آئے گی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری گلوبل اکنامک پروسپیکٹ رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا ہے کہ 2023 میں عالمی شرح نمو 1.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کے بارے میں 6ماہ پہلے 3فیصد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا کے ہر خطے کو معاشی سست روی کا سامنا ہوگا۔ خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک کی شرح نمو 2023 میں 0.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جو 2022 میں 2.5 فیصد تھی۔

دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکا کی شرح نمو 0.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جو 1970 کے بعد سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں