’اپٹما‘ نے کاٹن امپورٹ کیلیے امریکا سے 2 ارب ڈالرقرض مانگ لیا

سیلاب سے کپاس کی پیداوارکم ہوئی،پاکستان کوفوری قرض دیاجائے،امریکی سفیرکوخط


حسیب حنیف January 16, 2023
سیلاب سے کپاس کی پیداوارکم ہوئی،پاکستان کوفوری قرض دیاجائے،امریکی سفیرکوخط ۔ فوٹو : فائل

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے کاٹن امپورٹ کیلیے 2 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کر دی۔

'اپٹما' کی جانب سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کاٹن امپورٹ کیلیے 2 ارب ڈالر کا قرضہ پاکستان کو فراہم کیا جائے، پاکستان میں کپاس کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، بارشوں اور سیلاب کے باعث سال بھر میں5 ملین بیلز کا نقصان ہوا، سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث محض کپاس کی فصل کو2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جون تا اکتوبر 2022ء سیلاب کے باعث پاکستان میں 1ہزار 739 افراد جاں بحق ہوئے۔

خط میں یہ بھی لکھا کہ حالیہ سیلاب کے باعث ملک کو15.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، مقامی کپاس کی پیداوار انتہائی حد تک کم ہونے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، رواں سیزن کیلیے پاکستان کو10 ملین کاٹن بیلز امپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی قرضے کی رقم سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بچ جائے گا، قرضے سے پاکستان کے بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں