ریکوڈک معاہدے پردستخط وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں تقریب

کام کاآغاز کردیا،مقامی ماہرین شامل،بلوچ عوام کو بھرتی کریں گے،مارک بریسٹو


APP January 16, 2023
30لاکھ ڈالررواں ماہ، رائلٹی مد میں رقم مارچ سے بلوچستان حکومت کو ملے گی—فائل فوٹو

ریکوڈک معاہدے پر دستخط ہونے پر باقاعدہ کام کے آغاز پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ریکوڈک معاہدے پر فریقین کی جانب سے دستخط ہونے اور منصوبے پر باقاعدہ کام کے آغاز پر وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں ایک سادہ اور پروقار رسمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، بیرک گولڈ کے چیف ایگزیکٹو مسٹر مارک بریسٹو، قائم مقام سپیکر سردار بابر موسی خیل، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر،صوبائی حکام اور ماہرین نے تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ اور مسٹر مارک بریسٹو نے تنجیل معاہدے کے کو ر شیڈ کی مد میں بلوچستان کو کمپنی کی جانب سے 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کی دستاویزات پر دستخط کیے۔یہ رقم اس ما ہ بلوچستان حکومت کو منتقل کر دی جائیگی۔

کمپنی کی جانب سے بلوچستان کو رائلٹی کی مد میں رقم کی ادائیگی کا بھی اس سال مارچ سے آغاز کر دیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ کمپنی علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کریگی۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کیلیے ایک تاریخی معاہدہ انتہائی خوش اسلوبی سے طے کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں