سستا خام تیل خریداری روسی اعلیٰ سطح کا وفد پہنچ گیا

اجلاس میں روس سے سستے خام تیل، پٹرول، ڈیزل اور ایل این جی کی خریداری پر بات چیت ہو گی


INP January 18, 2023
اجلاس میں روس سے سستے خام تیل، پٹرول، ڈیزل اور ایل این جی کی خریداری پر بات چیت ہو گی۔ فوٹو فائل

سستا خام تیل خریداری کے سلسلہ میں روس کا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 3 روزہ اجلاس (آج ) بدھ سے اسلام آباد میں شروع ہو گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن ایاز صادق کریں گے، روسی وفد کی نمائندگی روسی وزیر توانائی کریں گے، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک شرکت کریں گے۔

اجلاس میں روس سے سستے خام تیل، پٹرول، ڈیزل اور ایل این جی کی خریداری پر بات چیت ہو گی، روس کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30 فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات بارے معاہدے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روس سے سستی توانائی ملنے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو سکے گی، اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔