ان لینڈ ریونیو کراچی نے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے 16لاکھ 50ہزار اسٹک برآمد کرلیے

 2کروڑ کے محصولات کی چوری پکڑلی، ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو


Ehtisham Mufti January 19, 2023
لیاقت آباد میں چھاپے کے دوران نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کی جارہی ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کراچی نے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں میں 8لاکھ 50 ہزار سگریٹ کے پیکٹ برآمد کرکے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2کروڑ روپے کے محصولات کی چوری پکڑلی۔

ڈائریکٹوریٹ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ چھاپوں کے دوران نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے 16لاکھ 50ہزار سگریٹس اسٹک برآمد کیے گئے۔

غیر قانونی سگریٹ مہم کے تحت ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم کی جانب سے لیاقت آباد کے ایک گودام اور محمد علی سوسائٹی کراچی کی دکان پر موصولہ خفیہ اطلاع پر چھاپے مارے گئے جہاں سے برآمد ہونے والے غیرقانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ضبط کیے جانے والے جعلی و نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس خیبر پختونخوا میں کیے گئے ہیں جنھیں منظم گروہ پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقوں میں فروخت کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں