تمام بینکس کو اکاؤنٹس کا ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کرنے کو لازم قرار دینے کا فیصلہ

حکومت کے فیصلہ ساز ارکان کی جانب سے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے تجویز پیش کی جارہی ہے


Online April 07, 2014
حکومت کے فیصلہ ساز ارکان کی جانب سے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے تجویز پیش کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

ملک کے تمام بنکوں میں اکاؤنٹس کا ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کرنے کو قانونی طورپر لازم قرار دینے کا فیصلہ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے فیصلہ ساز ارکان ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے یہ تجویز بھی پیش کررہے ہیں کہ وہ تمام سرکاری امور جن میں نادرا کا جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جمع کرنا لازمی ہو، کا ڈیٹا بھی ایف بی آر کے ساتھ شیئر کرنا لازمی قرار دیا جائے۔ قانون کی منظوری کے بعد بینکس تمام اکائونٹس کا ڈیٹا ایف بی آر کے ڈیٹا ویئر ہائوس کو ارسال کرینگے اور اس طرح کسی کو بھی اپنی دولت چھپانے کا موقع نہیں ملے گا۔ اس حوالہ سے جلد قانون سازی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں