لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منظور کرلی

ڈی جی ایف آئی اے، ایس پی آپریشنز، اسپیشل پراسیکیوٹر کو شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کا عمل نہیں ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل


محمد ہارون January 19, 2023
(فوٹو فائل)

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہباز گل کی جانب سے دائر حفاظتی درخواست ضمانت پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی اور پی ٹی آئی رہنما کی حفاظتی ضمانت پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی اور شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔

شہباز گل نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، وہ آکسیجن سلنڈر اور ماسک کے ساتھ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر عدالتی استفسار پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کا علم نہیں ہے، ایس پی آپریشن نے بھی مقدمات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ اسپیشل پراسکیوٹر راجہ رضوان عباسی سے رابطہ ہوا ہے کہ مقدمہ درج ہوا ہے مگر نئی ایف آئی آر کے نمبر کا علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل شہباز گل کے خلاف نیا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم اس بات کی تصدیق گزشتہ روز حکومتی نمائندے نے عدالت میں کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں