بلے باز شان مسعود کی بارات میں بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی شرکت
معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود کا پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون سے گزشتہ روز نکاح ہوا تھا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر شان مسعود دلہنیا لینے کے لیے پشاور کے شادی ہال میں پہنچ گئے، بارات کی تقریب میں بابر اعظم، امام الحق سمیت دیگر ساتھی کرکٹرز نے شرکت کی۔
معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود کا پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون نیشے سے گزشتہ روز نکاح ہوا تھا۔ پشاور ہی میں منعقدہ تقریب نکاح میں قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق من پسند شریک حیات ملنے پر شان مسعود بہت مسرور ہیں، کچھ عرصہ قبل انتقال کر جانے والی بہن کو یاد کرکے وہ کچھ رنجیدہ بھی ہوئے۔
شان مسعود وہ دلہنیا کی رخصتی کے لیے پشاور ہال پہنچے۔ تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بلے باز امام الحق سمیت دیگر کرکٹرز بھی شریک تھے۔
شان مسعود نے بارات کے موقع پر سفید رنگ کی شیروانی جبکہ اُن کی دلہنیا نے عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
[video width="848" height="400" mp4="https://c.express.pk/2023/01/whatsapp-video-2023-01-21-at-11.45.59-pm-1674327346.mp4"][/video]
معروف بینکر منصور مسعود خان کے صاحبزادے شان مسعود اور ان کی اہلیہ پرانے دوست ہیں۔ تین بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر موجود شان مسعود کی تقریب ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں منعقد ہوگی تاہم اس نجی تقریب میں چند ہی معروف شخصیات اور دوست کرکٹرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شان مسعود کی اہلیہ کا نام نیشے ہے، شادی سے پہلے ان کی دوستی تھی اور پھر دونوں نے اس کو بہترین رشتے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔