کنٹونمنٹس بورڈ اولڈ گرانٹ لیز کی ریگولر لیز میں منتقلی کیلیے توسیع پالیسی جاری

چوتھی مرتبہ کی توسیع کوآخری توسیع قرار دیتے ہوئے ریگولرلیزنہ کرانیوالوں کی پراپرٹیز بحق سرکارضبط کرنے کی وارننگ دی گئی


جمیل مرزا January 22, 2023
چوتھی مرتبہ کی توسیع کوآخری توسیع قرار دیتے ہوئے ریگولرلیزنہ کرانیوالوں کی پراپرٹیز بحق سرکارضبط کرنے کی وارننگ دی گئی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے 44 کنٹونمنٹس بورڈ میں چوتھی مرتبہ مختصر ترین مدت کیلیے اولڈ گرانٹ لیز پراپرٹیز کو ریگولر لیز میں منتقلی کیلیے بھاری اخراجات کے عوض توسیع پالیسی جاری کردی۔

کنٹونمنس حدود میں لاکھوں کی تعداد میں قیام پاکستان سے قبل کی رہائشی اور کمرشل اولڈ گرانٹ لیز پراپرٹیز کے مکینوں کے لیے چوتھی مرتبہ بھی واجب الادا پریمیم، ڈویلپمنٹ چارجز، گراؤنڈ رینٹ اور سرچارج کے نام پر رہائشی پراپرٹیز کے عوض لاکھوں روپے اور کمرشل پراپرٹیز کے عوض کروڑوں روپے کی ادائیگی ان خستہ حال بلڈنگز میں مقیم شہریوں کے لیے ادا کرنا ممکن نہ ہوسکے گا۔

1996 سے مسلسل جاری ہونے والی اس پالیسی سے راولپنڈی میں 250 رہائشی اور 150 کمرشل اولڈ گرانٹ لیز کی ریگو لر لیز کرائی جاسکی ہے جبکہ ایسی پراپرٹیز کی تعداد راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹس کی حدود میں ہزاروں کی تعداد میں ہے۔

پالیسی میں چوتھی مرتبہ کی توسیع کو آخری توسیع قرار دیتے ہوئے ریگولر لیز نہ کرانیوالوں کی پراپرٹیز بحق سرکار ضبط کرنے کی وارننگ بھی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں