رشتے دار سے تلخ کلامی پر شہری نے بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر کے خودکشی کرلی

ملزم نے اپنے رشتے دار کے گھر پر فائرنگ کی، مرنے والوں میں ڈیڑھ سالہ بچی بھی شامل ہے


نعمان شیخ January 22, 2023
فوٹو فائل

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں رشتے دارسے تلخ کلامی پر شہری نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کیا اور پھر خود بھی خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں رشتے دار سے تلخ کلامی پر شہری مشتعل ہوا اور اُس نے بیوی ، بچی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، اسی کمرے میں ملزم نے بھی خودکشی کرلی۔

ایس ایچ او لیاقت آباد ناصرحمید مطابق ملزم و مقتول محسن مشتاق مسیح بیوی اوربچی کےہمراہ اپنے رشتےدار پاسٹر اظہر کھوکھر کے گھر ملاقات کے لیے آیا۔ اس دوران اُن کی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو ناصر نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے بیوی ماریہ بی بی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق ہو گٸے۔ جس کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطابق فاٸرنگ کے نتیجے میں پاسٹر اظہر کھوکھر بھی زخمی ہواجسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں