وزیر اعظم کا حکم پنجاب کیلیے26 ہزار ٹن گندم یومیہ کوٹہ بحال

باردانہ کے خام مال درآمد کیلیے فوری ایل سیز کھولنے کی ہدایت کر دی گئی


رضوان آصف January 23, 2023
باردانہ کے خام مال درآمد کیلیے فوری ایل سیز کھولنے کی ہدایت کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو غذائی بحران سے بچانے کیلیے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے چند روز قبل26 ہزار ٹن سے کم کر کے 24 ہزار ٹن کیا جانے والا فلورملز کا یومیہ گندم کوٹہ دوبارہ بحال کرو ا دیا ہے۔

وزیر اعظم نے چاروں صوبائی محکمہ خوراک سمیت وفاقی محکمہ پاسکو کو درپیش باردانہ بحران کے خاتمے کیلئے بھی وفاقی وزارتوں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے باردانہ کے خام مال کی امپورٹ کیلئے ایل سیز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید برآں وزیراعظم کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے پنجاب بھر میں سرکاری آٹا کی فروخت کے ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد بڑھا دی ہے، لاہور میں ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد95 سے بڑھا کر145 جبکہ راولپنڈی میں240 کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سامان کے درمیان چھپا کر سرکاری آٹا سمگل کرنے والے گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں سینکڑوں تھیلے آٹا برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ بند روڈ پر سرکاری آٹا کو ریفائن کر کے اسمگل کرنے والی خفیہ آٹا فیکٹری پکڑی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں