کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکا چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی ایک بہن اور ان کا بھتیجا شامل ہیں


Numainda Express January 26, 2023
جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی ایک بہن اور ان کا بھتیجا شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

گیس لیکیج کے دھماکے میں 4بچے جاں بحق جبکہ والدہ اور ایک بیٹی زخمی ہو گئے۔

خروٹ آباد بادیزئی ٹائون میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 4بچے جاں بحق جبکہ والدہ اور ایک بیٹی زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی ایک بہن اور ان کا بھتیجا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حنفیہ خان کی بیوی اور 4بچے اور ایک پوتا کمرے میں سو رہے تھے۔کمرے کی چھت گرنے سے حنفیہ خان کے 3بچے 6سالہ بیٹی بی بی فرشتہ، سات سالہ بیٹا قدرت اللہ 14سالہ بیٹا جانان خان اور تین سالہ پوتا بصیر احمد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس کی بیوی (ح) اور بیٹی فاطمہ بی بی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسیکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔