ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے کو کلین چٹ دیدی مقدمہ خارج
تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی قانون کے مطابق ہیں، الزمات اور دفعات درست نہیں، تفتیشی افسر
پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا عدالتی احکامات کے بعد باقاعدہ طور پر جہانگرترین کا مقدمہ داخل دفتر کردیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین اور بیٹے پر الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ داخل دفتر کرنے کا فیصلہ
عدالت آئی او کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کرنے کا حکم دیتی ہے۔ دوران انکوئری منی لانڈرنگ اور ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کو ئی غیر قانونی طریقہ نہیں سامنے آیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائےگئے الزمات اور دفعات درست نہیں۔