یورپ امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی

شدید بدحالی کا شکار، گھروں کو خالی کرنے کے نوٹسز مل چکے، کئی ملازمین عزیز و اقارب کے ہاں رہنے پر مجبور


طالب فریدی January 27, 2023
(فوٹو : فائل)

خراب معاشی حالات کے سبب یورپ، امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانوں میں کام کرنے والے ملازمین چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جو نہایت مشکل کا شکار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان اور خراب معاشی حالات کی وجہ سے امریکا، کینیڈا یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانوں میں کام کرنے والے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کو چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی۔

اطلاعات ہیں کہ تنخواہیں اور ہاؤس رینٹ نہ ملنے سے ملازمین مالی بدحالی کا شکار ہیں اور انہیں ہر ماہ کہا جاتا ہے کہ اس ماہ تنخواہ مل جائیں گی، یورپی ممالک برطانیہ امریکا اور کینیڈا میں ملازمین کو ہاؤس رینٹ ادا نہ کرنے پر مکانات خالی کرانے کے نوٹس بھی مل چکے ہیں، درجنوں ملازمین ہاؤس رینٹ ادا نہ کرنے پر عزیز واقارب کے ہاں رہنے پر مجبور ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ روزانہ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی مد میں ہزاروں ڈالر کما کر دے رہے ہیں مگر تنخواہیں نہیں مل رہیں، ملازمین اور افسران کی جانب سے وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ کو تحریر ی طور پر بھی آگاہ کیا ہے مگر تاحال مسئلہ حل نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔