خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت میں ایک اور رکن شامل، کابینہ 15 اراکین پر مشتمل


Shahid Hameed January 27, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

خیبرپختونخوا کے نگراں صوبائی وزیر حاجی محمد غفران نے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران صوبائی وزیر حاجی محمدغفران نے اپنی تنخواہ اور دیگر مراعات نہ لینے کااعلان کردیا اور انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کو اس حوالے سے مراسلہ بھی ارسال کردیا۔

اپنے تحریر کردہ مراسلے میں انہوں نے کہا کہ میں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران کسی بھی قسم کی سرکاری مراعات یا تنخواہ نہیں لوں گا اور اس سے دستبراداری کا اعلان کرتا ہوں۔

letter

اُدھر گورنرہاؤس پشاور میں نگران صوبائی وزیر کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں نگران صوبائی کابینہ کے 15ویں رکن منظور خان آفریدی نے بحیثیت نگران صوبائی وزیر اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزیر منظور خان آفریدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کی نگران صوبائی وزیر منظور خان آفریدی کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں نگران صوبائی وزراء شفیع اللہ،فضل الٰہی، حامد شاہ، کمشنر پشاور ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں