2216 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس


APP/Numainda Express January 28, 2023
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس۔ فوٹو: فائل

سی ڈی ڈبلیو پی نے 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔

فورم نے4 ارب 66 کروڑ روپے کی لاگت سے گوادر پورٹ کے نیویگیشن چینل کی مینٹیننس اور ڈریجنگ کا منصوبہ، 4 ارب 82 کروڑ روپے کی لاگت سے صحت، غذائیت، تعلیم، نوجوان اور صنفی امور کے لیے سوشل سیکٹر ایکسلریٹر کا منصوبہ، قائداعظم یونیورسٹی میں3 ارب 86 کروڑ روپے کی لاگت سے تعلیمی اور تحقیقی سہولیات اور گرلز ہاسٹل کی فراہمی کا منصوبہ، صحتِ کے شعبے میں مسائل سے نمٹنے کیلیے بل اور میلنڈا گیٹس فانڈیشن اور حکومت پاکستان کے درمیان شراکت داری کا قیام کا منصوبہ جس کی لاگت 22 کروڑ روپے ہے۔

ترلائی، اسلام آباد میں کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود اسپتال، جس کی لاگت2 ارب 49 کروڑ روپے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں