عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں حبہ چوہدری

فواد چوہدری کے ساتھ شہباز گل والی تاریخ دہرائی جارہی ہے، چیف جسٹس از خود نوٹس لیں، اہلیہ فواد چوہدری


حسیب حنیف January 28, 2023
عدالت نے فواد کو فیملی سے ملوانے کا حکم دیا تھا،اہلیہ:فوٹو:فائل

فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں فیملی سے ملنے نہیں دیا گیا، شہباز گل والی تاریخ دہرائی جارہی ہے مگر عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں حبہ چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کو ایسے عدالت لایا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو لایا جاتا ہے۔ عدالت نے بخشی خانے میں فیملی سے ملوانے کو کہا لیکن مجھ سے اوردونوں بچیوں سے ملنے نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ

حبہ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نہیں پتا کہ فواد چوہدری کو کہاں لے کر گئے ہیں۔ چیف جسٹس اور وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ ہمیں ان سے ملوایا جائے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو دہشتگرد بنا کر لایا جاتا ہے اسکو روکا جائے، سٹیٹ کیطرف سے میرے گھر کے سرچ وارنٹ مانگا جارہا ہے، میری دو چھوٹی بچیاں ہیں آپکو کس چیز کا ڈر ہے، یہ فواد چوہدری کو موبائل سم بند نہیں کرنے دے رہے، گھر میں دو بچیاں ہیں اور یہ سرچ وارنٹ مانگ رہے ہیں، یہ شہباز گل والی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پولیس پر یقین نہیں ہے، پہلے انہوں نے گھر سے اغوا کیا لیکن انکارویہ آپ کے سامنے ہے، چیف جسٹس صاحب مہربانی کرکے اس کیس پر ازخود نوٹس لیں، میرا دفاع کون کریگا، یہ پھر ریمانڈ مانگ رہے ہیں یہ کیا ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سےدرخواست ہے کہ مجھے اڈیالہ میں فواد چوہدری سے ملنے دیا جائے، چیئرمین عمران خان اس پر جو فیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں