بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلیے سفارشات تیار

اوورسیز کوٹہ 10 فیصد، سوائے کامرس باقی گروپس کے افسروں کی تعیناتی محدود کرنے کی سفارش


حسیب حنیف January 29, 2023
ناصر کھوسہ کی سربراہی میں کمیٹی سفارشات جلد منظوری کیلیے وزیر اعظم کو بھیجے گی۔ فوٹو:فائل

بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔

وزارت تجارت ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کا کوٹہ 20 سے کم کر کے 10 فیصد کرنے اور کامرس اینڈ ٹریڈ کے سوا باقی گروپس کے افسران کی تعیناتی محدود کرنے کی سفارش کی گئی۔

کمیٹی نے گریڈ 18 میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کیلیے 60 فیصد کوٹہ مختص کرنے، گریڈ 19 میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کیلیے 50 فیصد کوٹہ رکھنے، گریڈ 20 میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کیلیے 40 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی سفارش کر دی۔

ذرائع کے مطابق تحریری و دیگر ٹیسٹ کیلیے سیلبس کی ذمہ داری وزارت تجارت کو دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ کمیٹی اپنی یہ سفارشات جلد منظوری کیلیے وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل وزیر اعظم کی منظوری کے بعد شروع ہوگا۔

وزیر اعظم نے سابق سیکرٹری ناصر کھوسہ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں