سی پیک دوسرا مرحلہ وسیع تر اثرات مرتب ہونگے پلاننگ کمیشن

چینی صنعتوں کے آنے سے بے روزگاری کا خاتمہ، معلومات کا تبادلہ، مہارت میں اضافہ ہو گا


APP January 31, 2023
سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں جی ڈی پی کی نمو میں اہم کردار ادا کرے گا، حکام—فوٹو

سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں روزگار میں اضافہ اور جی ڈی پی کی نمو میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پاک، چین صنعتی تعاون پاکستان کو خطے میں پیداواری مرکز بنا دے گا،صنعتی زونز کے قیام سے مقامی صنعت کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے بے روزگاری کا خاتمہ، مختلف شعبوں میں معلومات کا تبادلہ اور مہارت میں اضافہ ہوگا۔

حکام کے مطابق سی پیک کا اب دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اس مرحلے میں صنعتی تعاون سے اور زراعت کے فروغ کے منصوبوں کی وجہ سے پہلے مرحلہ سے بھی زیادہ وسیع تر اور نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

زندگی کا ہر شعبہ کسی نہ کسی طرح سی پیک سے منسلک ہے ،یہ ایک خالص ترقیاتی منصوبہ ہے جو نہ صرف چین اور پاکستان تک محدود ہے بلکہ پورے خطے کیلئے ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اس لئے پاکستان اور چین دونوں ہی سی پیک کے تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جائیں گی۔دونوں ممالک سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے دسویں اجلاس کی تیاری کررہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں