گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی

گورنر نے جوابی خط میں الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا بھی کہا ہے


احتشام بشیر January 31, 2023
فوٹو فائل

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو صوبہ میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد صوبے میں اتنخابات کے انعقاد سے متعلق موصول ہونے والے خط کا جواب ارسال کردیا۔

گورنر نے اس خط میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دی اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا کہہ دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے بیان میں حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا میرا نہیں بلکہ کسی اور کام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں