سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند

چڑیا گھر انتظامیہ کی سرپرستی میں تقریب کے انتظامات کئے گئے، ذرائع


نعیم خانزادہ February 03, 2023
پولیس کی اضافی نفری دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا (فوٹو ایکسپریس)

قانون کی پاسداری کرنے والے ہی اُس کی دھجیاں اڑانے لگے، سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ کیلئے کراچی چڑیا گھر کو شہریوں کیلیے بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب چڑیا گھر میں منعقد کی جس کے باعث سستی تفریح کیلیے آنے والے شہری محصور ہوگئے۔

مغل گارڈن میں تقریب کے باعث املی گلی کو بند کردیا گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جگہ کو اپنے حصار میں لیکر شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی، پولیس کی اضافی نفری دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے فوری طور پر چڑیا گھر سے نکلنا شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تمام صورتحال کی وڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں تقریب کیلئے کرسیاں لگائی جارہی ہیں جبکہ کینٹینز بند ہیں اور سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں، ویڈیو میں نجم شاہ واضح طور پر نظر آرہے ہیں اور پروٹوکول بھی لگا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے چڑیا گھر میں نجی محفلوں پر پابندی ہے لیکن اعلیٰ عہدے پر فائض افسر کی جانب سے قانون کی دھیجاں اڑانے سے کراچی سمیت سندھ میں قانون پر عملدرآمد کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

ذرائع کا کہنا کے کہ چڑیا گھر انتظامیہ کی مکمل سرپرستی میں تقریب کیلئے انتظامات کئے گئے تھے جبکہ اس حوالے سے حکومت سندھ کے کسی نمائندے نے موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

شہریوں نے اس عمل کو انتہائی ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چڑیا گھر میں سستی تفریح کے لیے آتے ہیں لیکن اتنے بڑے عہدے پر فائض افسر کا یہ عمل شرمناک ہے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔

[video width="1164" height="652" mp4="https://c.express.pk/2023/02/whatsapp-video-2023-02-03-at-7.16.15-pm-1675440697.mp4"][/video]

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں