بھارت میں 2سرایک جسم والے بچے20روز ہی زندہ رہ سکے

بدقسمتی سے والدہ بچوں کو پیدائش کے بعد دیکھ نہ سکی، غم بھلا نہیں سکتی،ارمیلا


Express Desk April 09, 2014
ڈاکٹروں نے بتادیا تھا بچنے کاامکان کم ہے،صدمہ برداشت کرنیکی کوشش کررہے ہیں، والد ۔ فوٹو : ایکسپریس

بھارت میں 2سرایک جسم کے ساتھ جڑے ہوئے پیدا ہونے والے جڑواں بچے20روز بعد ہی زندگی کی بازی ہارگئے۔

بدقسمتی سے ان بچوں کی ماں28سالہ ارمیلا شرما پیدائش کے بعد اپنے بچوں کو زندہ حالت میں دیکھ نہ سکی۔ یہ بچے2 سر،2گردنیں،2ریڑھ کی ہڈیاں،2الگ الگ غذائی وہواکی نالیاں اور 7پونڈ7اونس وزن لیے پیدا ہوئے تھے لیکن ان کا ایک دل،ایک معدہ اور ایک پھیپھڑا تھا۔ سونی پت میں13مارچ کو ڈاکٹر شیخا ملک نے زچگی کرائی جنم کے2روز بعد انھیں دہلی کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق جڑواں بچوں کونظام تنفس کے مسائل تھے اوردل نے کام کرنا چھوڑدیا جس کی وجہ سے دونوں چل بسے۔جڑواں بچوں کے والد 32سالہ سبھاش نے کہا کہ ڈاکٹروں نے بتادیا تھا کہ بچوں کے بچنے کا امکان بہت کم ہے اب وہ یہ صدمہ برداشت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ارمیلا کا کہنا تھا کہ وہ ان بچوں کوغم بھلا نہیں سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں