اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری

ایک ماہ میں درجہ اول ، دوم آئل کی قیمت میں71سے 102روپے اضافہ


این این آئی February 06, 2023
سرکاری ریٹ لسٹ میں چاول، دالیں، بیسن 25 سے75روپے تک مہنگا۔ فوٹو:فائل

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران درجہ اول اور دوم آئل کی قیمت میں بالترتیب71 سے 102روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت 600 سے 610 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایک ماہ کے دوران درجہ اول آئل کی قیمت میں71روپے تک اضافہ دیکھاگیا ہے جس سے پانچ لیٹر کی پیٹی 355روپے اضافے سے3050روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ اول گھی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

درجہ دوم آئلکی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 102روپے تک اضافہ ہوا جس سے 12لیٹر کی پیٹی کی قیمت1238روپے اضافے سے 6528روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت میں71روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے 12کلو کی پیٹی1132روپے اضافے سے6432روپے تک جا پہنچی ہے۔

رواں ماہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری لسٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بھی 75روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں