چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد چاول برآمدات 10 فیصد کم

جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ،درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی


APP February 06, 2023
جنوری میں یوریا فروخت میں 3فیصد اضافہ، ڈی اے پی سیل میں 13 فیصد کمی۔ فوٹو: فائل

مکمل تیارکردہ کاروں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی سے دسمبر سالانہ بنیادوں پر 66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق کاروں کی درآمدات پر چھ ماہ میں 108.453ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں318.999 ملین ڈالرتھا۔ جولائی سے دسمبر ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 1.163ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت2.318 ارب ڈالرتھا۔

جرمنی کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں 6 ماہ میں اضافہ ہوا۔ اس دوران جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔6 ماہ جرمنی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 881.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

ادھر عارف حبیب ریسرچ اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں یوریا کی فروخت میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی فروخت میں 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جنوری میں ملک میں 616300 ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ جنوری میں98000 ٹن ڈی اے پی کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال جنوری کے مقابلہ13 فیصد کم ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں