گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی

کیمپ کا آج آغاز، پلیئرز کوسیروتفریح کے مواقع بھی ملیں گے، حسن عمر، اعظم خان


Numainda Khususi February 09, 2023
کیمپ کا آج آغاز، پلیئرز کوسیروتفریح کے مواقع بھی ملیں گے، حسن عمر، اعظم خان۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا تربیتی کیمپ جمعرات سے کراچی میں شروع ہوگا،غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے سے ہوگی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سی ای او حسن عمر اور منیجر اعظم خان نے ''کرکٹ پاکستان'' سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کپتان سرفراز احمد ان دنوں انفرادی طور پر ٹریننگ کر رہے ہیں، مکمل ٹیم جمعرات سے کیمپ میں شریک ہو گی جب کہ ہفتے کو غیرملکی کرکٹرز بھی جوائن کر لیں گے۔

حسن عمر نے کہا کہ 5فروری کو کوئٹہ میں ہونے والے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح زبردست رہی، اچھی کارکردگی کا تسلسل پی ایس ایل میں بھی برقرار رکھیں گے، کوئٹہ میں ماحول کرکٹ کیلیے بہت شاندار تھا۔

انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہمیں تمام کھلاڑیوں سے ہی امیدیں وابستہ ہیں،وانندو ہسارنگا،افتخار احمد اور نسیم شاہ ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، کپتان سرفراز احمد بھی بھرپور فارم میں آچکے ہیں، ہسارنگا شروع کے میچز میں تو دستیاب ہیں، آگے چل کر ان کی سری لنکن قومی ٹیم کیلیے مصروفیات نہ ہوئیں تو پلے آف میں بھی حصہ لیں گے۔

حسن عمر نے کہا کہ غیرملکی پلیئرز کو ساتھ لے کر چلنا مشکل نہیں ہوتا، ماضی میں بھی کئی بڑے نام ہماری ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اعظم خان نے کہا کہ پاکستانی ہوں یا انٹرنیشنل تمام کھلاڑیوں کو پیار سے ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے،ابھی تک مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

حسن عمر نے کہا کہ ماضی میں کورونا کی وجہ سے مسائل رہے، اس بار غیر ملکی کرکٹرز کو گھومنے پھرنے کیلیے بھی لے کر جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں