سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

متاثرہ لڑکی والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے میں ملزم عامر کو گزشتہ سال جنوری میں شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیا گیا تھا


کورٹ رپورٹر February 09, 2023
عدالت نے مجرم عامر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا (فوٹو فائل)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرم عامر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عامر کو گزشتہ سال جنوری میں شاہ فیصل کالونی کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے خلاف متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عامر پر اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں