بلڈرز سریے کی بڑھتی قیمتوں پر دلبرداشتہ خریداری نہ کرنے کا اعلان

جنوری سے اب تک فی ٹن سریے کی قیمت 73000روپے بڑھ گئی 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرچکی ہے


Ehtisham Mufti February 09, 2023
فوٹو فائل

ملک میں سریے کی تسلسل سے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بالخصوص رواں سال میں اب تک 73 ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد تعمیراتی شعبے سے وابستہ تنظیم نے خریداری بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام بلڈرز کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔

سریے کی بڑھتی قیمتوں سے دلبرداشتہ تعمیراتی شعبے کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آباد نے گزشتہ شب رات گئے آباد کے ہنگامی اجلاس میں ممبر بلڈر ڈیولپرز نے سریا نہ خریدنے کا حلف اٹھالیا۔


چئیرمین آباد الطاف طائی کا کہنا تھا کہ کسی بھی تعمیراتی سائٹ پر اگر سریا اترا تو آباد اس سائٹ کے مالک بلڈر یا ڈیولپر کو ایس بی سی اے کی ضمانت نہیں دیگا۔ انہوں نے بتایا کہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ہفتے بھی اجلاس طلب کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ جنوری سے اب تک فی ٹن سریے کی قیمت 73000روپے بڑھ گئی ہے۔ سریے کی قیمت 227000 روپے سے بڑھکر 3لاکھ روپے کی سطح سے بھی تجاوز کرتے ہوئے ریکارڈ ترین سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔