سیکیورٹی خدشات جیل حکام نے شیخ رشید کو آر او کے سامنے پیش نہ کیا

سربراہ عوامی مسلم لیگ ذہنی طور پر جیل سے الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں، شیخ راشد شفیق


Qaiser Sherazi February 11, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ ذہنی طور پر جیل سے الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں، شیخ راشد شفیق (فوٹو: ٹوئٹر)

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ریٹرننگ افسر این اے 62 راولپنڈی کے پاس پیش نہیں کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسکروٹنی عمل میں شامل ہونے کیلئے ریٹرننگ افسر نے طلب کیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں کیا جاسکا، جیل حکام نے ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کردیا۔

دوسری جانب شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے تاہم کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے، فارم جمع کروانے کے دوران کسی امیدوار یا شہری نے کوئی اعتراض نہیں اُٹھایا۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کا ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق اور سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی راشد حفیظ بھی ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد نے کہا کہ رات ساڑھے 7 بجے فون جیل سے آیا کے شیخ رشید کو پیش نہیں کریں گے، جیل حکام نے کہا کے ریٹرننگ افسر کا آرڈر نہیں مانتے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل

راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید کے پیش ہوئے بغیر آر او نے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں، انہیں آئندہ ہفتے انصاف مل جائے گا۔ خون کے آخری قطرے تک شیخ رشید اعلان کرچکے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے خلاف ایک پیسہ کی کرپشن کا الزام نہیں ہے،آج ہم شیخ رشید کے گھر سے پیسے اور جو اشیاء اسلام آباد پولیس لے گئی تھی اس کی حوالگی کی درخواست دے رہے ہیں۔

شیخ راشد نے کہا کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ ذہنی طور پر جیل سے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں