جناح اسپتال کراچی کے متعدد سی سی ٹی وی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا نیٹ ورک کمزور ہوجانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں


دعا عباس February 11, 2023
فوٹو فائل

جناح اسپتال انتظامیہ نے متعدد وارڈز کے کیمرے بند ہونے کا حیرت انگیز انکشاف کردیا گیا،اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا نیٹ ورک کمزور ہوجانے سے سکیورٹی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی میں لاپتا ہونے والی خاتون کے معاملے پر دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ اسپتال میں متعدد شعبہ جات کے کیمرے بند پڑے ہیں، جس کے سبب اسپتال میں نا خوشگوار واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوچکا ہے۔

اس طرح کی ہنگامی صورتحال میں جب اسپتال انتظامیہ سے سی سی ٹی وی ریکارڈنگز مانگی جاتی ہیں تو وہ کیمرے بند ہونے کا کہہ کر اپنی جان چھوڑا لیتے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے موقف دیا کہ اسپتال کے گائنی وار کے کیمرے بند کرنے کا مقصد خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے کیوں اکثر خواتین کو ان کیمروں سے اعتراض تھا۔

واضح رہے کہ جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے دو روز قبل خاتون پُراسرار طور پر لاپتہ ہوئیں جس پر اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کو مورود الزام ٹھہرایا ہے جبکہ شوہر کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔