شہباز گل نے رمیش کمار سے نازیبا بیان پر گھر جاکر معافی مانگ لی

غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، جو گھر چل کر آئے اُسے معاف کردینا چاہیے، رمیش کمار نے شہباز گل کی معافی قبول کرلی


ثاقب بشیر February 11, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے نازیبا بیان دینے پر ڈاکٹر رمیش کمار سے گھر جاکر معافی مانگ لی۔

شہباز گِل پی ٹی آئی کے منحرف رکن ڈاکٹر رمیش کمار کے خلاف بیان بازی اور بیانات پر اُن سے معافی مانگنے پہنچے اور کہا کہ مجھ پر درجنوں کیسز چل رہے ہیں، میں نے جو کہا آپ کو اس سے تکلیف پہنچی ہوگی، مجھے افسوس ہوا جو بھی ہمارے درمیان ہوا'۔ شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے برابری کے حقوق ہیں۔

شہباز گل کی معافی پر رمیش کمار نے کہا کہ 'غلطی کا اعتراف کرنا اچھا ہے، ٹیلی ویژن پر مجھے جو الفاظ کہے مجھے اس سے نقصان ہوا، آپ نے غلطی کا احساس کیا، جو گھر پر چل کر آئے اسے معاف کیاجاتا ہے'۔

رمیش کمار نے اس کے ساتھ ہی شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کیس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'جب آپ کو احساس ہوگیا تو کیس کو ختم کرنا چاہیے'۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے گزشتہ سال رمیش کمار پر ٹیلی ویژن شو پر بیٹھ کر نازیبا الفاظ استعمال کیےتھے۔ جس کے بعد شہباز گل اور رمیش کے درمیان کیس اسلام آباد کچہری میں ہتک عزت کیس زیر التوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں