وائرل ویڈیو کیس عدالت نے دانیہ شاہ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا

دانیہ شاہ کو دعائے عامر کی شکایت پر لودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا


ناصر بٹ February 14, 2023
(فائل فوٹو)

ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس عمر سیال پر مشتمل سنگل بینچ نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ جن نمبروں سے ویڈوز وائرل ہونے کا ذکر کیا جاتا ہے وہ دانیا کے نہیں۔ مقصود کیمرہ مین کا نام چالان میں نہیں۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی بنیاد پر دانیہ شاہ کو جیل بھیجا گیا۔ یہ کیس کمزور ہے دانیہ کو ضمانت دی جائے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیٹی دعائے عامر کی شکایت پر گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

8 فروری کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ دانیہ شاہ کو دسمبر 2022 میں دعائے عامر کی شکایت پر لودھراں سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ دانیہ شاہ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں وائرل کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں