حکومت کا کوئلے سے بجلی کی پیداوار چار گنا کرنے کا فیصلہ

آئندہ آنے والے برسوں میں گیس سے چلنے والے بجلی گھر نہیں لگائے گا


Monitoring Desk February 15, 2023
آئندہ آنے والے برسوں میں گیس سے چلنے والے بجلی گھر نہیں لگائے گا (فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت نے گیس کی بجائے کوئلے سے بجلی کی پیداوار چار گنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی زرِمبادلہ کی کمی کے بحران کو دور کرنے کیلیے پاکستان بجلی بنانے کی لاگت کم کرنے کیلیے مقامی کوئلے کی صلاحیت میں چار گنا اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور آئندہ آنے والے برسوں میں گیس سے چلنے والے بجلی گھر نہیں لگائے گا۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا ایک تہائی حصہ قدرتی گیس سے بنتا ہے جس کی قلت کی وجہ سے گزشتہ برس بڑے علاقے کئی گھنٹوں کی تاریکی میں ڈوب گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور شدید اقتصادی بحران کے باعث ایل این جی پاکستان کے لیے قابل خرید نہیں رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں