کالاباغ میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر حملہ جوابی فائرنگ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک
کالا باغ میں دہشت گردوں نے ٹیم پر حملہ کیا، بیس منٹ تک دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو دہشت گرد فرار ہوگئے، ترجمان
پنجاب کے علاقے کالاباغ میں انسداد دہشت فورس کی ٹیم پر حملہ کرنے والا کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر مارا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالاباغ میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پرحملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور بیس منٹ تک دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور دہشت گرد ہلاک حبیب الرحمان ہلاک ہوا جبکہ اُس کے دو ساتھی وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اورٹی ٹی پی کے اسٹیکرزبرآمد ہوئے ہیں۔
انسداد دہشت گردی فورس نے ہلاک دہشت گرد کے دو ساتھیوں کی تلاش کیلیے گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ سرگودھا کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے