بڑھتی مہنگائی فراڈ میں کئی گنا اضافہ ایف آئی اے بے بس
فراڈیے پولیس ،ایف بی آر ودیگر اداروں کے افسر بن کر عوام سے کروڑوں بٹور چکے
پڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، انتہائی خراب معاشی و سیاسی حالات نے فراڈ کرنے والوں کے لیے میدان کھلے چھوڑ دیے۔
کوئی پولیس والا تو کوئی بینک یا ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کا آفیسر بن کر غیر قانونی طریقے سے جاری کی گئی سموں پر فیک اکاؤنٹس ایپس اور کال سنٹر بنا کر روزانہ سینکڑوں افراد کو لاکھوں کروڑوں روپے سے محروم کر کے راتوں رات امیر بن رہے ہیں جبکہ لوگ عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوچکے۔
ان فراڈ کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے ایف آئی اے سائبیر ونگ نے آپریشن تو شروع کر دیے مگر فراڈ کرنے والوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ جتنے پکڑے جاتے ہیں اس سے کئی گنا زیادہ مزید فراڈ اور ہو جاتے ہیں۔
آیف آئی اے بھی ان فراڈ کرنے والوں کے سامنے بے بس ہو کر رہ گیا ہے۔ ایف آئی اے سابیر ونگ لاہور فیصل آباد گوجرانولہ اور راولپنڈی نے گزشتہ ایک ماہ میں ستر سے زائد زاید ملزمان کو گرفتار بھی کیا مگر اس سے کئی گنا زیادہ مزید فراڈ کی درخواستیں موصول ہو گئی۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ان فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔