نیب میں بینک آف پنجاب کے ریکوری کیلئے 59 مقدمات 4 سال سے زیر التوا

بااثر افراد کی کمپنیاں 26 ارب کی نادہند ہیں، افسران کی عدم دلچسپی کے باعث کیسز میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی


بااثر افراد کی کمپنیاں 26 ارب کی نادہند ہیں، افسران کی عدم دلچسپی کے باعث کیسز میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ فوٹو: فائل

نیب کے پاس بینک آف پنجاب کے59 مقدمات چار سال سے زیرالتوا ہیں۔ بااثر افراد کی یہ مختلف کمپنیاں بینک آف پنجاب کی26 ارب 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔

قومی احتساب بیورو کے متعلقہ افسران کی عدم توجہی کے باعث ان مقدمات میں طویل عرصہ سے کوئی پیشرفت نہیںہو سکی جبکہ بینک گزشتہ پانچ سال میں حارث اسٹیل ملز، بی این پی گروپ، مغلز پاکستان لمیٹڈ، سعداللہ اینڈ برادرز سمیت سیکڑوں نادہندگان سے 33 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب کی کارکردگی میں گزشتہ پانچ سال کے دوران مسلسل بہتری ہورہی ہے۔ 2008 سے پہلے ہمیش خان اینڈ کمپنی نے میرٹ سے ہٹ کر قرضے دیکر بینک آف پنجاب کو انتہائی بے دردی سے لوٹا جس کی وجہ سے بینک بدترین مالی بحران کا شکار ہوگیا۔ ایسے میں صدر نعیم الدین خان کی قیادت میں ٹیم کی تبدیلی سے بینک کی کارکردگی بہتر ہوئی اور ادارہ منافع میں چلا گیا۔ اس وقت بینک کے ریکوری کیلیے 59 مقدمات قومی احتساب بیورو کے پاس زیرالتوا ہیں جن میں سابق گورنر سمیت بااثر ترین افراد کی کمپنیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ کئی برس گزرنے کے باوجود ان مقدمات کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

ان نادہندگان میں علی اسلم ملک کی فرسٹ نیشنل ایکویٹی، فرسٹ پاکستان سیکیورٹیز لمیٹڈ 847 ملین، کمیرا پاکستان لمیٹڈ 1886 ملین، گیس نیچرل پرائیویٹ لمیٹڈ، سنرجی پاور پرائیویٹ لمیٹڈ 1903ملین، تھری سٹار ہوزری ملز(پرائیویٹ) لمیٹڈ 3042 ملین، ایکٹو ایپریلز (پرائیویٹ )لمیٹڈ1094ملین، منصور رشید 216 ملین، محمد رشید216 ملین، علی اکبر سپننگ ملز140ملین، انٹرنیشنل سرامکس81ملین، ونڈ ملز ریسٹورنٹ15ملین، الواسع انجینئرنگ 53 ملین، ڈی سی ڈی پاکستان(پرائیویٹ) لمیٹڈ 361 ملین، لک ڈویلپرز(پرائیویٹ )لمیٹڈ263 ملین، سیکو ٹائر300 ملین، مسٹر ڈینم (پرائیویٹ )لمیٹڈ 370 ملین، ہوریژن ڈویلپرز 64 ملین، اپالو ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ 599 ملین، رحمان پولیٹیکس (پرائیویٹ )لمیٹڈ128ملین، مغلز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ 527 ملین، نینا انڈسٹریز لمیٹڈ 127ملین، زیتون گروپ کے ہائی سٹریٹ ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ 71ملین، ڈیلٹا کنسٹرکشن(پرائیویٹ ) لمیٹڈ142ملین، کراس روڈ ڈویلپرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ 0.829ملین، دائود سپننگ ملز لمیٹڈ359ملین، ایمزوینچرز لمیٹڈ155ملین، تنویر سپن اینڈ ویونگ ملز لمیٹڈ158ملین، ہٹکو(پرائیویٹ) لمیٹڈ 508 ملین، انمول ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ 380ملین، اے کے ایکسپورٹرز(پرائیویٹ )لمیٹڈ150، خورشید سپنگ ملز لمیٹڈ170ملین، بلال ٹیکسٹائل (پرائیویٹ) لمیٹڈ437 ملین، خواجہ فوڈز(پرائیویٹ ) لمیٹڈ143ملین، پاک ہیرو انڈسٹریز481 ملین، جاوید انٹرپرائزز21ملین، نادیہ گروپ کی نطالیہ ٹیکسٹائل (پرائیویٹ) لمیٹڈ 124ملین، شکو ٹیکسٹائل انٹرنیشنل (پرائیویٹ )لمیٹڈ97ملین، نادیہ ٹیکسٹائل انٹرنیشنل لمیٹڈ 748ملین، آرزو ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ354ملین، زیپائر ٹیکسٹائلز لمیٹڈ523ملین، ایس کے بی گروپ 1116ملین، میسرز ٹی اینڈ این پاکستان (پرائیویٹ )لمیٹڈ1567ملین، جیا ٹیکسٹائلز(پرائیویٹ ) لمیٹڈ80ملین، میسرز اسٹینڈرڈ فروٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ 141 ملین اور حاجرہ ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ 382 ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں