لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں تین روزہ فیض میلہ سج گیا

60 سے زائد نشستوں میں پاکستان سمیت، امریکہ،برطانیہ، انڈیا، کینیڈا و دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے


Mian Asghar Saleemi February 17, 2023
فوٹوفائل

الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں 7 ویں فیض میلے کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تین روزہ فیسٹول میں 60 سے زائد نشستوں میں پاکستان سمیت، امریکہ،برطانیہ، انڈیا، کینیڈا و دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔

الحمرا آرٹس کونسل میں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ادیبوں اور مہمانوں نے شرکت کی۔

فیسٹول کے ابتدائی روز اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ "انہی مائی دا سفنہ" پیش کیا گیا، فنکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔فیسٹول کے دوران میوزک کا تڑکا بھی لگایا گیا، شرکاء نامور گلوکاروں کی آواز پرخوب لطف ہوئے۔

میلے کے دوران جہاں کتب میلے، اوپن مائیک، ڈھول ترنگ سمیت مختلف نوعیت کے سٹالز شہریوں کی توجہ کا مرکز رہے وہیں شہری طرح طرح کے کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔

فیض میلے میں ڈاکٹر عارفہ سیدہ، زہرہ نگار،جاوید اختر،عدیل ہاشمی، نوید شہزاد، سرمد سلطان کھوسٹ،سلیمہ ہاشمی، دانش حسین، مہتاب راشدی،رخشند ہ نوید، بیلا رضا جمیل،بشارت کاظم،مشرف علی فاروقی،عائشہ جہانزیب،شہریار زیدی،ارشد محمود، خواجہ نجم،آمنہ علی، خواجہ ممتاز، ذوالفقار علی زلفی،فوزیہ وقار، ہماپرنس، یوسف،محمد عزیز سیہل،سلمان راشد، وجاہت ملک،ڈاکٹر نجیب الدین جمال،رحمان فارس،نیئر رباب،شیبا عالم،شہریار مرزا،نین سکھ،پروفیسر زبیر احمد، شبانہ عباس، فضل جٹ، الیاس گھمن، صغری صدف، علی عثمان قاسمی، عمارعلی جان، علی دیان حسن،سجل علی، سمیہ ممتاز، ثانیہ سعید، سیمی راحیل، عمران عباس، فرح یاسمین شیخ،مریم حسن، عباس شافی، عرفان کھوسٹ، سلمان شاہدو دیگر مندوبین شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں