سعودی عرب کے تعاون سے 10ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کے قیام کی راہ ہموار

متعلقہ حکام نے 17ماہ کے بعد آئل ریفائننگ پالیسی تیار کرکے کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی


این این آئی February 21, 2023
متعلقہ حکام نے 17ماہ کے بعد آئل ریفائننگ پالیسی تیار کرکے کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب کے تعاون سے 10ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی۔

ملک میں سعودی عرب کے تعاون سے 10 ارب ڈالر کی نئی آئل ریفائنری کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی۔ متعلقہ حکام نے 17ماہ کے بعد آئل ریفائننگ پالیسی تیار کرکے کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی۔

سرمایہ لگانے والی کمپنیوں کو 6 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کا منصوبہ ہے۔ یورو 5 پٹرول کی دستیابی 2028 تک متوقع ہے۔

مقامی ریفائنریز کی اپ گریڈیشن اور 14 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں