امیر طبقے کو حاصل سبسڈیز ختم کی جارہی ہیں وزیر مملکت خزانہ

بجلی اور گیس کی سبسڈی صرف غریب طبقات کے لیے ہوگی، زیادہ استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف بڑھایا ہے، عائشہ غوث بخش


Khususi Reporter February 21, 2023
(فوٹو فائل)

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے کہنے پر تمام پیشگی اقدامات کرلیے ہیں، پاکستان کے پاس معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام دیوالیہ ہونے کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، پاکستان نے ڈیفالٹ کیا ہے نہ کرے گا۔پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی ذمے داریاں پوری کرے گا اور اب تک کوئی ایسی ذمے داری نہیں جو پاکستان نے پوری نہ کی ہو۔ آئی ایم ایف سے بات چیت حتمی مراحل میں ہے جو مثبت انداز میں مکمل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے 170 ارب روپے کا منی بجٹ پاس کرلیا، جس کے نوٹیفکیشن بھی جاری ہیں۔امیر طبقے کو حاصل سبسڈیز ختم کی جارہی ہیں، بجلی اورگیس کا زیادہ استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف بڑھایا گیا ہے۔ بجلی اور گیس کی سبسڈی صرف غریب طبقات کے لیے ہوگی۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کی ایک وجہ بین الاقوامی حالات بھی ہیں، لیکن پاکستان کے پاس معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے، ملک میں بہت جلد معاشی استحکام بحال ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔